ابنا: علي اکبر ولايتي نے کہا کہ بعض عرب حکومتيں شام ميں مسلح جھڑپوں کو ہوا دينے کے ساتھ ساتھ اور عام شہريوں کا خون بہاکر کوفي عنان کے مشن کو ناکام بنانا چاہتي ہيں - انہوں نے کہا کہ يہ عرب حکومتيں مسلح ايجنٹوں کو بھيج کر شام ميں امريکا و اسرائيل کے حمايت يافتہ گروہوں کي مالي اور اسلحہ جاتي مدد کررہي ہيں -
علي اکبر ولايتي نے کہا کہ يہ سارے اقدامات مصر اور شمالي افريقا ميں عرب اور اسلامي اقوام کي بيداري کا بدلہ لينے کے لئے ہي انجام پارہے ہيں کيونکہ اسلامي بيداري نے علاقے کے پٹھو ڈکٹيروں کي حکومتوں کا خاتمہ کرکے رکھ ديا ہے -
بين الاقوامي امور ميں قائد انقلاب اسلامي کے مشير اعلي نے شام ميں آزادي اور جمہوريت کي برقراري کے سلسلے ميں بعض عرب حکومتوں کے مطالبات پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممالک جہاں کے نظام حکومت قرون وسطي کے دور جيسے ہيں اور جن کےعوام ابتدائي ترين حقوق سے بھي محروم ہيں وہ شام کے اندر آزادي، انساني حقوق اور جمہوريت کي باتيں کيسے کرسکتے ہيں -
انہوں نے کہا کہ اس وقت شام ميں جودہشت گردانہ اقدامات انجام پارہے ہيں اور عام شہريوں کا جس طرح سے دہشتگردوں کے ہاتھوں خون بہايا جارہا ہے وہ سب کے سب پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے تاکہ شام کي موجودہ حکومت کا خاتمہ کيا جاسکے کيونکہ شام کي حکومت علاقے ميں اسلامي مزاحمتي تحريک کي حامي اور اسرائيل کي مخالف ہے
.......
/169